Express News:
2025-11-03@07:41:23 GMT

ہدف 400 سے زائد کا اور حریف ٹیم آل آؤٹ محض 2 رنز پر!

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی ٹیم 400 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب اور نارتھ لندن کی ٹیمیں مڈل سیکس لیگ ڈویژن ون کے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں رچمنڈ کلب کو جیت کیلئے 427 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 5.4 اوورز میں 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

رچمنڈ کلب کی جانب سے بنائے گئے 2 رنز میں بھی ایک رن وائیڈ کا شامل تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

اس میچ میں نارتھ لندن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے، جس میں ڈین سمنز نے 140 رنز بنائے، رچمنڈ کلب کے گیند بازوں نے 92 ایکسٹرا ز کے دیے، جس میں 63 وائیڈز بھی شامل تھیں۔

جواب میں رچمنڈ کی چوتھی الیون 5.

4 اوورز میں صرف دو رنز پر اپنی تمام وکٹیں گنوا بیٹھی۔ آٹھ بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور صرف ٹام پیٹرائیڈز ایک رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ رفیق الحق صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

رچمنڈ کرکٹ کلب کے ڈپٹی چیئرمین اسٹیو ڈیکن نے شکست کو کھلاڑیوں کی کمی قرار دیا۔

اس میچ کو نہ صرف کاؤنٹی کرکٹ بلکہ دنیا میں کسی بھی ٹیم کے کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ ہونے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔ باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوا۔ خیبر پی کے کی16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کا ٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔ تعلیم اور کھیل ہماری نوجوان نسل کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاک فوج نوجوان نسل کیلئے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے حکومت سے درخواست کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بنائے جائیں۔ شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی
  • طالبان افغانستان کو قبرستان بنائے رکھنا چاہتے ہیں
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا