خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے دھوکے باز شوہر کو کیسے پکڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
برطانیہ کی ایک خاتون نے اپنے الیکٹرک ٹوتھ برش کمپینین ایپ پر ڈیٹا چیک کرنے کے بعد اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا شک کرنا شروع کر دیا اور دیکھا کہ وہ دن کے مختلف اوقات میں برش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا
اس بات کا انکشاف ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے برطانوی نجی تفتیش کار پال جونز نے حال ہی میں اپنے ایک انتہائی غیر معمولی کیس کا ذکر کیا۔
کسی دھوکے باز ساتھی کو پکڑنا تو ویسے مشکل ہوتا ہی ہے لیکن ٹوتھ برش کے ذریعے ایسا کرپانا بہت ہی مشکل ترین امر ہے۔
پال جونز کے کلائنٹس میں سے ایک، 2 بچوں کی شادی شدہ ماں اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اپنے بچوں کے برش کرنے کی عادات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جنہوں نے دیکھا کہ برش دن کے عجیب و غریب اوقات میں استعمال کیا جا رہا تھا جو ان کے بچوں کے اسکول اور شوہر کے کام کا وقت ہوتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ ان کے بچے واقعی اسکول میں ہیں انہوں نے اپنے شوہرسے پوچھ گچھ کی جس کا دعویٰ تھا کہ وہ سارا دن اپنے کام پر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: چیونٹیوں کی اسمگلنگ میں اضافہ، اس کے نقصانات کیا ہیں؟
وقت گزرنے کے ساتھ خاتون نے دیکھا کہ ان کے شوہر کی برش کی ہسٹری عجیب و غریب اوقات میں لاگ ان ہو رہی ہے۔ ایسے وقت جب وہ کام پر ہوتا تھا۔
جونز نے کہا کہ خاتون نے پیٹرن چیک کرنا شروع کیا تو پتا چلا کہ الیکٹرک برش جمعے کی صبح استعمال کیا جا رہا تھا حالاں کہ اس وقت ان کے شوہر کو کام پر ہونا چاہیے تھا۔ حقیقت میں خاتون کا شوہر جمعے کی صبح کام پر کافی عرصے سے جا ہی نہیں رہا تھا اور اس کا خاندان میں ایک خاتون کے ساتھ افیئر چل رہا تھا۔
جونز نے بتایا کہ جب کوئی آلہ کہتا ہے کہ کسی نے صبح 10:48 بجے اپنے دانت صاف کیے ہیں جب کہ انہیں صبح 9 بجے کام شروع کرنا تھا تو پھر معاملہ مشکوک تو ہوہی جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟
جونز نے کہا کہ دھوکے باز افراد خواہ وہ کتنے ہی چالاک اور محتاط کیوں نہ ہوں وائس اسسٹنٹس اور ٹوتھ برش جیسے اسمارٹ آلات کا ڈیٹا انہیں پکڑوا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک ٹوتھ برش دھوکے باز شوہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دھوکے باز خاتون نے رہا تھا کام پر
پڑھیں:
بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے
معروف اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھارتیوں سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے نفرت نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
ناصر چنیوٹی کا کہنا تھا کہ دلجیت دوسانجھ بادشاہ ہے جب کوئی اپنے ملک کے بادشاہ کو برا کہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے، وہ نفرت نہیں تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا دلجیت نے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے جب ہم نے یہ فلم بنائی تب تک پہلگام والا واقعہ نہیں ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو کہا کہ آپ دلجیت کو کیسے ٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ تو آپ کا اپنا فنکار ہے آپ کا بھائی ہے اس سے محبت کریں۔ دلجیت دوسانجھ نے پنجابی ثقافت کو دنیا بھر میں جس انداز سے روشناس کرایا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔ وہ ایک سچا سردار ہے
اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کی موجودگی نے ثابت کیا ہے کہ فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور ہم اس کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں ’سردار جی 3‘، دلجیت دوسانجھ اور ہمیں بہت پیار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ کام نہیں کیا ہے بلکہ دلجیت دوسانجھ، گپی گریوال، امریندر گل اور امی ورک جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ فلمیں کی ہیں۔ جو نہ صرف سپر اسٹارز ہیں بلکہ بھائیوں جیسے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے
واضح رہے کہ مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی نےحال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔
پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ‘سردار جی 3’ نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے لیکن بھارت میں یہ فلم ریلیز نہیں کی گئی۔
یہ فلم جسے 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم اس کی ریلیز کو بھارت میں روک دیا گیا ہے جس کی وجہ فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر