لاہور:

گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر جرائم میں استعمال ہو رہی تھی۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • میہڑ: ٹیچر صدف حاصلو کا قتل، پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور پولیس کے اہلکاروں کا غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • کراچی: مڈل کلاس لوگوں کو اغوا کرنیوالے 4 مزدور گرفتار
  • پشاور،6 افراد کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار
  • کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب
  • کراچی میں پولیس مقابلہ؛ 4 اغوا کار گرفتار، مغوی کو بازیاب کروالیا گیا
  • کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار