عمران خان کا اپنی قیادت میں حکومت مخالف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔
عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔
عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی، تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانی ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے۔
بانی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی لیکن لیڈ بانی پی ٹی آئی کریں گے، بانی نے جو اعلان کیا ہے اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں ریلیف مل گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی احتجاجی تحریک پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کریں گے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاونٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم