پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کو منہ بولا بیٹا کہہ دیا۔

مریم نفیس کی پی ایس ایل میچ کے دوران کی گئی گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اعظم خان سے متعلق بات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نفیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کرتے ہوئے اعظم خان سے اپنا تعلق بھی بتایا۔میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے بتایا کہ ٹیم میں ان کے’ بے بی‘ بھی موجود ہیں اور وہ اعظم خان ہیں۔

میزبان کے حیرت زدہ ہونے پر اداکارہ نے کہا کہ ’ ایک دن میں نے اعظم خان سے کہا تھا کہ تم میرے منہ بولے بیٹے کی طرح ہو، میرےاور اعظم کے پاس اتنی باتیں ہوتی ہیں لیکن ہم نے کبھی کرکٹ پر کوئی بات نہیں کی‘۔دوسری جانب اعظم خان نے بھی ہنستے ہوئے بتایا کہ ’مریم نفیس اور میں بہت پیار بھری باتیں کرتے ہیں‘۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم نفیس

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل

اسکرین گریبز 

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔

ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل