اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ، اپوزیشن لیڈر سندھ کا کے الیکٹرک کو الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پارلیمانی کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس میں علی خورشیدی نے الٹی میٹم دیا کہ کے الیکٹرک عوام کی برداشت کا امتحان نہ لے، اضافی لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا، کے الیکٹرک کی نااہلی برداشت نہیں عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بھر میں بدترین اضافی لوڈشیڈنگ کرنے پر اپوزیشن لیڈر سندھ علی خوشیدی نے کے الیکٹرک کو الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اس دوران پارلیمانی کمیٹی برائے انرجی میں علی خورشیدی نے شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بے انتہا لوڈشیڈنگ کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کیا اور کے الیکٹرک کو 10 دن کی مہلت دی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے کراچی کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ۔ انہوں نے الٹی میٹم دیا کہ کے الیکٹرک عوام کی برداشت کا امتحان نہ لے، اضافی لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی برداشت نہیں عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی خورشیدی نے کے الیکٹرک کو اپوزیشن لیڈر الٹی میٹم
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، معطل کئے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو بحال کر دیا گیا
وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کی حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان ارکان کو عوام کا حق نمائندگی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ 26 معطل ارکان کی بحالی پر نظر ثانی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے معطل کیے گئے 26 ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران اجلاس وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کی حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان ارکان کو عوام کا حق نمائندگی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ 26 معطل ارکان کی بحالی پر نظر ثانی کی جائے، اپوزیشن کے بغیر ایوان کا ماحول دل کو نہیں لگ رہا۔
اس پر قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا اپوزیشن کے بغیر مجھے بھی مزا نہیں آ رہا، اپوزیشن کی بحالی پر اچھا پیغام جائے گا فوری طورپر 26 ارکان کو بحال کرنے کا حکم دیتا ہوں، قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے فوری نوٹی فکیشن جاری کرکے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں لانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ معطل ارکان کی بحال کیلئے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے ایک سے زائد دور چلے جس کے بعد معاملات طے پائے۔