وکلا اور عوام نے احاطہ عدالت میں عدالت لگا لی ؛ملزم سلمان فاروقی پر پولیس کی موجودگی میں تشدد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : نوجوان پر تشدد کیس میں گرفتار سلمان فاروقی پر وکلا اور عوام نے عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی، پولیس کی موجودگی میں احاطہ عدالت میں ملزم پر تشدد نے کئی سوال کھڑے کردیے
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا۔ سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزموں کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ پولیس کی حراست میں ملزم پر احاطہ عدالت میں تشدد ہونا سیکورٹی پر سوال اٹھا رہا ہے ۔ قانون کے رکھوالوں نے احاطہ عدالت میں ملزم پر تشدد کرکے قانون کی دھجیاں اڑائیں ہیں ۔ ملزم عدالت میں پیش ہوا ، سزا دینا عدالت کا کام ہے ۔ وکلا نے احاطہ عدالت میں قانون ہاتھ میں لے کر ملزم پر تشدد کرکے ناحق سزا دی
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احاطہ عدالت میں عدالت میں پیشی سلمان فاروقی
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار
—فائل فوٹوسوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر ایک استاد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی۔
ڈی پی او سوات نے بتایا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 302 کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
استاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جارہا تھا۔
ڈی پی او سوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدرسے میں زیرِ تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔