’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جس پر صارفین کی جانب سے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
آج کراچی کی ایک مقامی عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ملزمان کو پولیس نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تووکلا مشتعل ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت سے باہر لے جانے کے دوران وکلاء کی جانب سے ملزمان کو مارو مارو کے نعرے لگائے۔
ہجوم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تمہاری اپنی بیٹی ہوتی تو کیا کرتے، تم نے اس کو اتنا مارا کہ وہ پاؤں پڑھی اور ہاتھ جوڑے لیکن تمہیں شرم نہیں آئی۔
سلمان فاروقی عدالت میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) June 3, 2025
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزاد سلیم لکھتے ہیں کہ ان لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے تا کہ آئندہ کوئی ایسا کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچے۔
اِن لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے ۔ بلکل اسی طرح تا کہ آئندہ کوئی ایسا کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچے ۔ https://t.co/BXVukpxKtK
— Shahzad Saleem (@Shahzad61404273) June 3, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ دوسروں کو ذلیل کرنے والے کو اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ذلیل کروا دیا۔
دوسروں کو ذلیل کرنے والے کو اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ذلیل کروا دیا https://t.co/vucknrUqs0
— IshtiaqAfzal (@IshtiaqAfzalRYK) June 3, 2025
عثمان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی کل فرعون بن کر کھلے عام ایک شہری پر اس کی فیملی کے سامنے تشدد کر رہا تھا اس کی تذلیل کر رہا تھا اور آج پوری دنیا کے سامنے ذلت اٹھا رہا ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
سلمان فاروقی کے عدالت پہنچنے پر عوام کی طرف سے شدید غصے کا اظہار
کل فرعون بن کر کھلے عام ایک شہری پر اسکی فیملی کے سامنے تشدد کر رہا تھا اسکی تذلیل کر رہا تھا
آج پوری دنیا کے سامنے ذلت اٹھا رہا ہے
جیسی کرنی ویسی بھرنی
pic.twitter.com/HgMbXuIG6L
— عثمان جنجوعہ (@UsmanJanjua01) June 3, 2025
لبنا سید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر دل کو تھوڑا ہی صحیح لیکن سکون ملا ہے۔ ایسے جانوروں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہییے۔
سلمان فاروقی عدالت میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے
یہ دیکھ کر دل کو تھوڑا ہی صیع لیکن سکون ملا ۔ ایسے جانوروں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاھیے ۔
ویلڈن پاکستانیوں pic.twitter.com/GzfQzbdN8S
— Lubna Syed (@Lubna_syed9) June 3, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان فاروقی سلمان فاروقی جیل سلمان فاروقی ویڈیو عدالت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلمان فاروقی سلمان فاروقی جیل سلمان فاروقی ویڈیو عدالت
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔