اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 6 نام تجویز
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تقرری کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپوزیشن ممبران کے نام بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے لیے چار اراکین قومی اسمبلی اور دو اراکین سینیٹ کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سے جن ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی، صاحبزادہ حامد رضا اور سردار لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کا نام کمیٹی کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
یہ خط آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 213 کی شق (2)(b) کے تحت تحریر کیا گیا ہے، جو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمانی کمیٹی کمیٹی کے لیے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔