گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 12ویں روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے اساتذہ کا وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر احتجاج 12ویں روز بھی جاری ہے۔
اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی اور صوبائی حکومت کے مابین کل کے مذاکرات کے بعد آج پیش رفت کا امکان ہے۔
چیئرمین ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جلد اساتذہ کا اسکیل بڑھانے کا مطالبہ پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ظفر خان نے کہا کہ ہمیں آج تک اسکیل بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، حکومتی وفد کے مطابق آج وزیر اعلیٰ دھرنے میں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مندرجات کو دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔