عید الاضحیٰ کے کتنے دن بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں ( پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد ) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں( بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں ) دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟
محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
گرمی کی شدت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ اور تقریباً اس پورے ہفتہ کے دوران ہیٹ ویوز کا سامنا رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ خاص طور پر سندھ میں درجہ حرارت سب سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے تمام افراد کو ان دنوں میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے رواں ہفتے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان ہیں۔ اور ان بارشوں کے بعد ہیٹ ویو کا زور پھر سے ٹوٹ جائے گا۔ اور یہ بارشیں بھی بالکل ویسے ہی ہوں گی جیسے عموماً ہیٹ ویوز کے بعد ہوا کے دباؤ اور گرمی کے باعث بارشوں کا ایک سلسلہ بنتا ہے۔ باقی گرمیوں میں اسلام آباد کا موسم ایسا ہی رہتا ہے کہ اگر ایک ہفتے شدید گرمی ہوتی ہے تو اس سے اگلے ہفتے میں موسم بہتر لگتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان دنوں بچے، بزرگ اور خواتین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دن کے وقت دھوپ سے اجتناب کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے دوران کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔