اسحاق ڈار کی سربراہی میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق 20 رکنی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کر دی۔
وزیراعظم نے ملک میں بڑے آبی ذخائر، ریزروائرز کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔
کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 20 رکنی کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزرا، مشیروں، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام کو اس کا رکن مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی تمام متعلقہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 9 جون 2025 تک اپنی سفارشات حتمی شکل دے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی موزوں فرد کو بطور رکن شامل کر سکتی ہے تاکہ اس کام کی تکمیل ممکن ہو سکے، کابینہ ڈویژن اس کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال شامل ہیں۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیومحمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ بھی کمٹی کا حصہ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انورالحق ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آبی وسائل، سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر برائے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔