پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تیز رفتار تعمیر کے لیے مربوط قومی اقدامات اور فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ملک میں پانی کے ذخیروں کی تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، وفاقی وزراء برائے آبی وسائل، منصوبہ بندی، خزانہ، قانون و انصاف؛ آئی پی سی اور پی ایم او پر وزیر اعظم کے مشیر؛ ایس اے پی ایم سے ڈی پی ایم آفس؛ اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹریز، آبی وسائل، کابینہ، خزانہ، منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں پاکستان بھر میں پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کا عمل تیز کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے مؤثر وسائل کو متحرک کرنے اور طویل مدتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مربوط قومی اقدامات، پاکستان کے پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی سی اسلام آباد، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ،اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایم اے، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، ٹریفک مینجمنٹ اور قربانی کی آلائشوں و صفائی و ستھرائی کے حوالے سے سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی جانب مشترکہ اور جامع پلان آف ایکشن کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے ساتھ سیف سٹی میں مانیٹرنگ کے لئے مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے اور اس کو کو فعال کر دیا گیا تاکہ عید الضحی کے موقع پر سکیورٹی اور آلائشوں کو اٹھانے کیگزشتہ سال سے بہترین اور موثر انتظامات کو مربوط اور منظم طور پر یقینی بنایا جاسکے ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا نظام پورے دارالحکومت کے سیکورٹی و گورننس میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمرز اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے اسلام آباد شہر میں سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانیکی مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ تمام ادارے موثر کوارڈینیشن کے زریعے عید الضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانے والے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر
اسلام آباد شہر میں 895 پولیس اہلکار اسلام آباد شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکوں پر خصوصی چیکنگ اور مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ شاہ فیصل مسجد، اور دیگر مسجد ، مرکزی امام بارگاہوں، پبلک مقامات، پارکس، کمرشل مراکز اور قبرستانوں سمیت دیگر اہم مقامات کے اطراف خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے کے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی طور پر 2500 سینٹی ورکرز اور جدید گاڑیاں اور مشینری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی۔ اسی طرح شہر بھر میں گھر گھر کے علاوہ مختلف مقامات پر بائیو ڈیگریڈ یبل پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمرز و ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مکمل طور پر فعال کر دیا کیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نیشہر میں قائم کی گئیں مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے ڈی ایم اے ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنرز ڈپٹی کمشنر اور اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مویشی منڈیوں کے مشترکہ طور انتظامات اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بروقت اپرشنز کو سراہا اور ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی کھالوں کے لیے لگائے گئے کیمپس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے علاوہ گداگروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسی طرح ڈیمز اور نہروں میں نہانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا سکے۔ اس کے علاوہ پارکس میں جھولوں کی مظبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے متعلقہ پارکس کی انتظامیہ کو الرٹ کیا جائے کیونکہ معصوم اور قیمتی جانوں کو بچانا ہمارا اولین فرض ہے ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور سکیوڑٹی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے وقت مکمل سکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1334 اور ویٹ ایپ نمبر ز کو فعال کردیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشتبہ حرکات کی خودکار شناخت کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ھو گا۔ عید الضحی کے موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں اپنے گھر کے باہر رکھیں جہاں سے سی ڈی اے کے عملہ اٹھا لے گا یا دوسری صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن ہر اطلاع دیں سی ڈی اے کا عملہ پوری مستعدی کے ساتھ ان کو اٹھانے کے لیے شہریوں کی مدد کے لیے ہر سیکٹر میں موجود رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم