سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبے: 5 ارب روپے تک کے فنڈز مختص
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری 24 منصوبوں کے لیے 4.792 ارب روپے کے فنڈز مختص کردیے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے رکھے گئے فنڈز کا مقصد ملک کے سائنسی انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنا اور کلیدی شعبوں میں تکنیکی جدت کو فروغ دینا ہے۔
بجٹ کے اعدادو شمار کے مطابق پی سی ایس آئی آر میں تحقیق، ترقی اور اختراعی پروگرام کے لیے 85 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جو ملکی صنعتی تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ فلیگ شپ پروگرام مختلف سائنسی ڈومینز میں پروڈکٹ کی ترقی، کمرشلائزیشن اور لاگو تحقیق کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔