پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
(جاری ہے)
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پشاور میں زلزلے کے
پڑھیں:
انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ایک منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑگیا۔
دس برس بعد دیارغیرمیں کسی ٹیم نے اس کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 500 سے زائد رنز اسکور کیے، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے۔
آخری مرتبہ بھارت کو ملک سے باہر حریف سائیڈ کی جانب سے ایک اننگز میں 500 پلس رنز جنوری 2015 میں برداشت کرنا پڑے تھے، جب آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز 7 وکٹ 572 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔
اس وقت ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے سنچریوں سے اپنی ٹیم کا ٹوٹل توانا کیا تھا ، محمد شامی نے اس اننگز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔