برسلز روانگی سے قبل بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے برسلز روانگی سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے لیے پھولوں کا تحفہ بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیے نواز شریف اور بلاول کی ملاقات، آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاقبلاول بھٹو زرداری نے پھولوں کے تحفے کے ساتھ نواز شریف کے لیے جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے گلدستہ نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس پہنچایا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران مصروفیات کے باعث نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نواز شریف
پڑھیں:
نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سیاسی صورتحال پر مشاورت، اہم فیصلے
مری(طفیل عباسی) ملکہ کوہسار مری اورگلیات اہم حکومتی وسیاسی شخصیات کی آمد کے باعث توجہ کامرکزبن گیا، میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت چھانگلہ گلی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ملکی اورسیاسی صورتحال پرمشاورت اوراہم فیصلے کئے گئے، سہہ پہر کے وقت میاں محمد نوازشریف، میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ڈونگاگلی روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے صدروسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، قائد اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مری آمد کے بعد چھانگلہ گلی روانگی پر مری اورگلیات میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے، سینئر وزیرمریم اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود رہے ،میاں محمدنواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نوازشریف نے دوپہر کاکھاناچھانگلہ گلی میں کھایا، قائد مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی عباسی نے بھی ملاقات کی۔