افغان طالبان نے بندوقیں رکھ کر جنگ کی کہانیاں لکھنا شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کابل: افغانستان میں طالبان رہنماؤں نے جنگ کے بعد اپنی جدوجہد کی کہانیاں لکھنا شروع کر دی ہیں، جن میں انہوں نے مغربی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ کو اپنی نظر سے بیان کیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان اور کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے "15 منٹ" کے نام سے ایک 600 صفحات پر مشتمل کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے امریکی ڈرون حملے، اپنی زندگی کی ہولناک یادیں اور طالبان میں شمولیت کی وجوہات بیان کی ہیں۔
خالد زدران، جو کبھی حقانی نیٹ ورک کے سرگرم رکن تھے، اب حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مغربی مصنفین نے ہمارے خلاف جو کچھ لکھا وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ ہم نے آزادی کی جنگ لڑی۔"
اسی طرح، طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت مہاجر فراهی نے "یادیں جہاد کی: قبضے کے 20 سال" کے عنوان سے اپنی کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے افغانستان کو بمباری سے تباہ کیا، قوموں کے درمیان نفرتیں پھیلائیں اور بنیادی ڈھانچہ برباد کیا۔
دونوں کتابوں میں طالبان حملوں میں مارے جانے والے ہزاروں عام شہریوں کا ذکر نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم مہاجر فراهی کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیشہ عام شہریوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا25 بڑے منصوبے جلد شروع کرنےکافیصلہ
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے 25 بڑے ترقیاتی منصوبے جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر، شاہراہوں کی توسیع اور سنگل سے دو رویہ شاہراہ بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔
ان منصوبوں پر کام کی مجموعی لاگت 88.65 ارب روپے ہے اور ان پر جلد ہی کام کا آغاز ہوگا۔
وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر کو 25 منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت کی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ لاہور میں 2.24 ارب روپے کی لاگت سے برکی روڑ کو دو رویہ کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ کشمیری بازار کی توسیع، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر بھی منصوبوں میں شامل ہے۔
شیخوپورہ تا فاروق آباد روڈ کو 6.94 ارب روپے کی لاگت سے دو رویہ بنایا جائے گا۔ وزیر نے تمام متعلقہ پروسیس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے اور یہ منصوبے صوبے میں بنیادی ڈھانچے اور مواصلاتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا