کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہرِ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں کمی کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
نیپرا نے کےالیکٹرک کی جانب سے جمع کرائی گئی اس درخواست پر سماعت 19 جون کو مقرر کی ہے، اگر ادارے نے یہ درخواست منظور کر لی، تو صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے ڈیٹا کا مکمل تجزیہ اور سماعت مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ اگر قیمت میں کمی کی منظوری مل گئی، تو یہ ایک ایسے وقت میں شہریوں کے لیے بڑی راحت ہوگی جب بجلی کے نرخ مہنگائی کا اہم سبب بنے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کے
پڑھیں:
ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔