لاہور : پنجاب میں محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کی. جس میں محرم الحرام سے قبل پنجاب بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں امن وامان کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے.

محکمہ داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی ونگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فیلڈ میں متحرک کررہا ہے۔سیکرٹری داخلہ نے محرم سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان جلد تمام اضلاع میں جاکرانتظامات کامعائنہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی لغزش برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ محکمہ داخلہ میں محرم الحرام کے دوران مرکزی کنٹرول روم قائم ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی انتظامات سیکرٹری داخلہ محرم الحرام

پڑھیں:

وزیراعظم سے ملاقات: رواں برس زائرین بذریعہ سڑک ایران، عراق نہیں جائیں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ہوائی جہازوں کے ذریعہ سفر کر سکیں گے۔ زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پابندی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کرینگے۔ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔ پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی۔ نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔ پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے۔ عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔ شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے سینٹر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ قمر زمان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ادھر وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور  عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان اس وبا کو روکنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کا قومی پروگرام شروع کیا جا چکا ہے، جس کا مقصد 2030ء تک 165 ملین سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ کرنا اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج کرنا ہے۔ ہمیں لوگوں کو ٹیسٹ کروانے، طبی مشورہ لینے اور علاج کرانے کی ترغیب دینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کو تمام تجاوزات فوری ہٹانے کی ہدایت
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت
  • آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا
  • وزیر داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد صرف’’سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
  • وزیراعظم سے ملاقات: رواں برس زائرین بذریعہ سڑک ایران، عراق نہیں جائیں گے: وزیر داخلہ
  • شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت
  • محکمہ ہاؤسنگ کا سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں سے متعلق بڑا فیصلہ
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی