آئی ایس او نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
احتجاجی مظاہروں میں مقررین اسرائیلی بربریت کیخلاف خطابات کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایس او پاکستان ان حملوں کی پرزور انداز میں مذمت کرتی ہے، اسرائیل اور امریکہ نے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں عسکری و سول حکام کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آج بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق آج لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، روہڑی، کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالا، جہلم، گجرات، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، سکرود، پشاور، پارا چنار سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ہوں گے۔
احتجاجی مظاہروں میں مقررین اسرائیلی بربریت کیخلاف خطابات کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایس او پاکستان ان حملوں کی پرزور انداز میں مذمت کرتی ہے، اسرائیل اور امریکہ نے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں عسکری و سول حکام کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسلام پورہ کی جامع مسجد صاحب الزمانؑ سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔