مالی سال2025-26 کیلئے 3451.87 ارب روپے کا بجٹ، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سٹی 42 : سندھ کابینہ نے مالی سال2025-26 کےلیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونےوالے سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا،بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاجائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوکی ہدایت پربجٹ تجاویزحاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کوترجیح دی ہے۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار18ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ520ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ55ارب روپے ہوگا جبکہ غیرملکی فنڈز366ارب اور وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے76ارب ملیں گے،صوبائی بجٹ میں3642ترقیاتی منصوبوں کے لیے400ارب روپےرکھے جائیں گے، 3 ہزار سے زائد نامکمل ترقیاتی منصوبوں کیلئے331ارب روپے مختص ہوں گے،481نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 119ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی والد کے نقش قدم چل پڑی
ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں میں نئی ملازمتوں کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے20 فیصد اضافے کا امکان ہے،کراچی میں فراہمی آب کی سکیموں پر 8866 ملین روپے خرچ ہونگے، کلک کے منصوبوں کےلئے21074ملین مختص ہوں گے۔ زرعی شعبےکےلئے75ارب روپےسےزائدکی سبسڈی دینےکی تجویز ہے،بجٹ میں 13 لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر بیج،کھاد، ادویات، آلات دینےکی تجویز ہے، زرعی آلات پر35ارب، ادویات پر7ارب اور بیجوں پر8ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔
پنجاب غیرمطلوبہ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2025 کثرت رائےسے منظور
سندھ بجٹ میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کاشیئر76.
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے38205ملین روپے رکھنے کی تجویز ہے، سندھ پولیس ودیگر فورسز کےلئے9115 ملین روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے، سندھ میں ایک لاکھ سے زائد سولر سسٹم لگانے کی بھی تجویز ہے،رواں مالی سال کے 11ماہ میں ریونیوبورڈ نے270 ارب ٹیکس جمع کیا، ریونیوبورڈرواں مالی سال کےاختتام تک300ارب ٹیکس جمع کرے گا۔
اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں کی تجویز ہے مالی سال کے سندھ کا
پڑھیں:
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2025ء) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ، رواں ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، دودھ، دہی، سمیت 14 اشیاء مزید مہنگی ہو جانے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 2.22فیصد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07 فیصد ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کیلئے گیس چارجز میں 590 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ ایک ہزار 976 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 2 ہزار 566 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی چارجز میں ایک روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا، جو 4 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 5 روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 22.93 فیصد، انڈے 3.96 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ لہسن، بیف، دودھ، دہی، سیگریٹس، انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔اسی طرح چکن 7.95 اور چینی کی قیمتوں میں 4.25 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پیاز، کیلے، آلو، آٹا، دالیں، ایل پی جی کے نرخوں میں بھی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔