تصاویر ایڈٹ کرنا ہوا مزید آسان، گوگل فوٹوز کا نیا اپڈیٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ اب تک گوگل فوٹوز کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے کسی دوسری ایپ کا سہارا لیتے تھے تو اب یہ جھنجھٹ ختم ہونے والی ہے۔
گوگل نے فوٹوز ایپ میں نیا اور زیادہ طاقتور امیج ایڈیٹر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو نہ صرف ایڈیٹنگ کو آسان بنائے گا بلکہ اس میں AI کی مدد سے حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔
اس نئے ایڈیٹر کی بدولت صارفین صرف ایک کلک میں تصاویر سے بیک گراؤنڈ یا کسی شخص کو ہٹا سکیں گے، تصویر کو نیا انداز دے سکیں گے اور فوکس، لائٹنگ، سبجیکٹ کی پوزیشن وغیرہ بھی آسانی سے ایڈجسٹ کی جا سکے گی۔
گوگل فوٹوز میں شامل ہونے والے تین نمایاں فیچرز یہ ہیں:
آٹو فریم فیچر: یہ فیچر AI کی مدد سے تصویر کے مطابق بہترین cropping یا فریم کی تجاویز دے گا تاکہ تصویر زیادہ متوازن اور پرکشش نظر آئے۔
ری امیجنگ فیچر: اس کے ذریعے صارفین تصویر میں نئے عناصر جیسے خزاں کے پتے، سبز گھاس، یا مخصوص تفصیلات شامل کر سکتے ہیں۔ AI سے تیار کردہ تصاویر پر گوگل کی طرف سے واٹر مارک بھی لگایا جائے گا تاکہ واضح ہو کہ یہ AI کا نتیجہ ہے۔
QR کوڈ شیئرنگ فیچر: اب اینڈرائیڈ 7.
یہ اپ ڈیٹس نہ صرف تصاویر ایڈٹ کرنے کو آسان بنائیں گی بلکہ گوگل فوٹوز کو ایک مکمل ایڈیٹنگ ٹول میں بدل دیں گی سب کچھ ایک ہی ایپ میں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپل واچ صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب ایپل واچ کے لیے ایک مخصوص ایپ ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے موبائل کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھنے کا نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل واچ کے اس نئے واٹس ایپ ورژن میں صارفین اپنی چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے، میسجز پڑھ اور میڈیا فائلز دیکھنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر نئے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر ہی چیٹ کھولنے اور جوابی پیغام دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی تفصیلات کے مطابق اس آزمائشی ورژن میں ایموجیز کے ذریعے میسج ری ایکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے صارفین گفتگو کے دوران اپنے تاثرات فوری طور پر ظاہر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آڈیو میسج بھیجنے اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغام لکھوانے کی خصوصیت بھی اس ورژن میں شامل ہے۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو مسلسل اُس آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ضروری ہوگا جس میں واٹس ایپ انسٹال ہو۔ فی الحال یہ ایپ محدود پیمانے پر بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے اور صرف وہی صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے آئی فونز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن iOS 25.32.10.71 انسٹال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایپل واچ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار یکسر بدل سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو بغیر فون ہاتھ میں لیے پیغامات، تصاویر اور وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت حاصل ہوگی، جو اسمارٹ ویئر ایپس کے میدان میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔