WE News:
2026-07-24@13:09:35 GMT

اے آئی نے ویب سائٹس کا مستقبل تاریک کردیا، حل کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

اے آئی نے ویب سائٹس کا مستقبل تاریک کردیا، حل کیا ہے؟

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ گوگل پر کچھ تلاش کرنے کے بعد اب وہ نیلے رنگ کے پرانے لنکس نظر نہیں آتے؟ ان کی جگہ اب اکثر ایک ‘AI-generated’  جواب دکھائی دیتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گوگل اسے ‘AI Overviews’ کہتا ہے اور یہ تبدیلی خاموشی سے پوری انٹرنیٹ دنیا کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟

ایک نئی تحقیق کے ذریعے پتا چلا ہے کہ جب لوگوں کو گوگل پر اے آئی جواب ملتا ہے تو وہ اکثر مزید کسی لنک پر کلک ہی نہیں کرتے۔ 26 فیصد لوگ تو بس وہیں سے براؤزر بند کر دیتے ہیں۔

ویب سائٹس کو شدید نقصان

گوگل پر ہر سال 5 کھرب بار سرچ کیا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر ویب سائٹس کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے جس سے انہیں وزیٹرز اور اشتہارات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ مگر اب جب اے آئی خود ہی خلاصہ بتا دیتا ہے تو لوگ اصل ویب سائٹس پر جا ہی نہیں رہے۔

مارکیٹنگ ایجنسی Amsive کی ماہر لیلی رے کہتی ہیں کہAI Overviews نے ویب سائٹس کی ٹریفک کو 20، 30، حتیٰ کہ 40 فیصد تک کم کر دیا ہے۔ اس سے کئی لوگوں نے معیاری مواد بنانا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ فائدہ ہی نہیں رہا۔

’ ٹریفک میں کوئی کمی نہیں آئی‘

گوگل اس تنقید کو ماننے کو تیار نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اربوں کلکس ویب سائٹس کی طرف بھیجتی ہے اور مجموعی ٹریفک میں کوئی بڑی کمی نہیں آئی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات ناکافی اور غیر متوازن ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیے: کیا یہ واقعی خاتون ہیں؟ ووگ میں اے آئی ماڈل کی موجودگی نے معیار حسن پر سوالات اٹھا دیے

مگر Pew Research اور کئی آزاد ادارے کہتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا مضبوط ہے اور حقیقت میں AI Overviews کی وجہ سے ویب سائٹس کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل کی اپنی اے آئی ’جیمنائی‘ بھی تسلیم کرتی ہے کہ AI Overviews ویب سائٹس کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

کیا ہم خود ایسا چاہتے ہیں؟

گوگل کا کہنا ہے کہ لوگ اب AI تجربات کو پسند کر رہے ہیں کیونکہ یہ تیز، آسان اور براہِ راست جواب دیتے ہیں۔ مگر ماہرین کہتے ہیں کہ اس آسانی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ہم اصل ویب سائٹس سے دور ہو رہے ہیں، غلط معلومات کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور ہمارا انتخاب کا حق کم ہو رہا ہے۔

لیلی رے نے کہا کہ گوگل AI کے ذریعے وہی مواد دکھا رہا ہے جو دوسروں نے بنایا ہے مگر فائدہ خود اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہ اکہ اصل مواد بنانے والوں کو کچھ نہیں ملتا اور قاری کو صحیح فیصلہ کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں: علاقائی لہجوں کی نقل کرنے والا اے آئی وائس ٹول متعارف، زبانیں خطرے میں کیوں؟

یہ صرف ایک ٹیکنالوجی اپڈیٹ نہیں بلکہ پورے انٹرنیٹ کے مستقبل کا سوال ہے۔ اگر ہم نے ویب سائٹس پر جانا چھوڑ دیا تو ممکن ہے وہ دن بھی آئے جب وہ سائٹس ہی ختم ہو جائیں اور اس وقت ہمیں احساس ہو گا کہ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ ہم نے غلط لنک پر کلک کیا بلکہ یہ تھا کہ ہم نے کلک کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

کچھ ادارے 80 فیصد تک ٹریفک کھو رہے ہیں، رائٹرز

دریں اثنا رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے AI Overviews نہ صرف انٹرنیٹ صارفین کے رویے کو بدل رہے ہیں بلکہ خبری ویب سائٹس اور میڈیا اداروں کے لیے ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک تازہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اے آئی خلاصے کی موجودگی میں ویب سائٹس کو ملنے والی کلکس کی شرح میں 80 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

گوگل کا یہ نیا فیچر صارفین کو تلاش کا خلاصہ ایک بلاک کی شکل میں فراہم کرتا ہے جس سے انہیں اکثر مکمل معلومات مل جاتی ہے، بغیر اس کے کہ وہ اصل ویب سائٹ پر جائیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سرچ رزلٹ میں شامل لنکس مزید نیچے چلے جاتے ہیں اور کم صارفین کی نظر میں آتے ہیں۔

تحقیقی ادارے Authoritas کی نئی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ویب سائٹ پہلے کسی خاص سرچ پر گوگل میں پہلے نمبر پر آتی تھی تو اب AI Overview کی موجودگی میں اسی سوال پر اسے تقریباً 79 فیصد تک ٹریفک کا نقصان ہو سکتا ہے۔

میڈیا ادارے جو پہلے ہی گوگل پر انحصار کرتے تھے اب اس کو اپنی بقا کے لیے وجودی خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو اعلیٰ معیار کا صحافتی مواد بنانے کی معاشی بنیاد ہی ختم ہو جائے گی۔

مسئلے کا ممکنہ حل

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے اس دور میں ویب سائٹس کو صرف گوگل سرچ پر انحصار کرنے کے بجائے ایسا منفرد اور گہرا مواد تیار کرنا ہوگا جو مشینی خلاصے میں پورا بیان نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ریڈیو اسٹیشن کی اے آئی ہوسٹ، سامعین کیسے سمجھے میزبان اصلی نہیں؟

 اس کی مثال ماہرین کچھ اس طرح دیتے ہیں کہ ذاتی تجربات، تفصیلی تجزیے، اصل تحقیق اور ایسی باتیں جو صرف آپ کے پاس ہوں ویسا مواد تیار کریں کیونکہ AI زیادہ تر عام، بار بار دہرایا گیا مواد دکھاتا ہے اس لیے انسانی نقطۂ نظر اور اصل تجربہ آج زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

ساتھ ہی ویب سائٹس کو اپنا مستقل ناظرین بنانا ہوگا جیسے کہ ای میل نیوزلیٹرز، سوشل میڈیا کمیونٹیز، یا یوٹیوب و پوڈکاسٹس۔ جب لوگ براہِ راست آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو گوگل یا AI کی مہربانی کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ، ویڈیوز، انٹرایکٹو گائیڈز یا سوال و جواب جیسے فارمیٹس اپنائیں جو AI آسانی سے کاپی یا خلاصہ نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی اور ویب سائٹس کا مستقبل مصنوعی ذہانت ویب سائٹس خطرے میں.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی اور ویب سائٹس کا مستقبل مصنوعی ذہانت ویب سائٹس خطرے میں کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کو گوگل پر فیصد تک رہے ہیں اے ا ئی رہا ہے کے لیے ہیں کہ

پڑھیں:

میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔

یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا