خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر فعال
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدہ سیکیورٹی صورت حال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر فعال اور محفوظ انداز میں استعمال ہو رہی ہے، اور اضافی فضائی ٹریفک کو بھی پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پی اے اے حکام کے ترجمان کاکہنا ہےکہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ اور خطے کے دیگر حصوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنے فلائٹ روٹس میں تبدیلیاں کی ہیں، جس کے باعث پاکستان کی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، پاکستان کی فضائی حدود میں یہ اضافی دباؤ پیشہ ورانہ ایئر اسپیس مینجمنٹ کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے مؤثر طور پر نمٹایا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملک کی فضائی حدود نہ صرف محفوظ ہے بلکہ عالمی معیارات کے مطابق ہر قسم کی کمرشل اور کارگو پروازوں کے لیے دستیاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کو کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور تمام فضائی آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن حکام تمام ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جدید ریڈار سسٹمز، تربیت یافتہ عملہ اور فوری ردعمل کی صلاحیت پاکستان کو اس وقت خطے کی قابل اعتماد فضائی راہداری بنا رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کئی علاقائی ممالک نے اپنی فضائی حدود کو محدود یا بند کر دیا ہے، پاکستان نے فضائی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور سیکیورٹی اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے عالمی فضائی آپریشنز کے لیے ایک اہم اور مستحکم شراکت دار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی فضائی حدود
پڑھیں:
پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔