ایک بیان میں چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں، پاکستانی حکومت اسرائیلی فسطائیت کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دے، او آئی سی کو ختم کرکے پاکستان نئی تنظیم سازی میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ مسلم امہ پر حملہ اور بدترین جارحیت ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی پامالی کررہا ہے، امریکہ کس اخلاقی جواز کی بنیاد پر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے؟ اسرائیلی جارحیت قبول کرلی گئی تو کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر حملے کا حق استعمال کر لے گا، سارے پاکستانی، ایران اور فلسطین کی پشت پر کھڑے ہیں، امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے، فلسطین اور ایران کے مسلمانوں کی تکلیف سے سارا عالم اسلام تکلیف میں ہے، فلسطین میں امداد پہنچانے کے لئے عالمی برادری اپنا اثر و رسوخ ادا کرے، جن مسلم مملک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں، اسرائیل ایران کو اسلامی ملک ہونے کی سزا دینا چاہتا ہے، او آئی سی کو ختم کرکے پاکستان نئی تنظیم سازی میں قائدانہ کردار ادا کرے، دنیا واضح طور پر بائی پولر ہو چکی ہے، ایک جانب ظلم کرنے والے ہیں اور دوستی جانب ظلم سہنے والے ہیں۔ اسرائیل کو نہ روکا گیا تو پوری مسلم امہ تباہی و بربادی کا شکار ہو جائے گی۔

الطاف شکور کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو پر جنون سوار ہے، اس کے جنگی جنون کو روکنے میں روس اور چین اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس سے پہلے کہ جنگ عظیم شروع ہو جائے امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی سے دست کش ہو جائے، اسرائیل مشرق وسطی کا ناسور ہے جسے مغرب نے جنم دیا تھا، اگر مغرب کا ضمیر زندہ ہے تو وہ اسرائیل کی حمایت سے باز آ جائیں، مغرب میں کیسی جمہوریت ہے کہ ان کی قیادت اپنے عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہی ہے؟ مغرب اپنے دوہرے کردار سے دست کش ہو جائے، مغرب نے مشرق وسطی میں فوجی تعیناتی اور اسلحے کی ترسیل میں اضافہ کرکے اپنے عزائم ظاہر کردیئے ہیں مسلمانوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی، مسلمان اپنی صفوں میں موجود غداروں کو پہچانیں اور ان سے نجات حاصل کریں، ٹیکنالوجی کے حصول کے بغیر برتری ممکن نہیں ہے، مسلمان ایمان باللہ اور عمل صالح پر توجہ دیں اور دنیا کی تاریخ اور جغرافیہ بدلنے کی تیاریاں کریں، علماء مسلم عوام کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہو جائے

پڑھیں:

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کی تقریب، 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں یہ عہد یاد دلاتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ایران: جالوت کے مقابلے میں داؤد (ع)
  • ن لیگ کا وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کی تقریب، 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا
  • مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب
  • کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟
  • قیام پاکستان ، ایک تاریخی معجزہ
  • اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی پر نئے حملے کا منصوبہ تیار
  • امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک
  • اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ
  • ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا