موٹر وے ایم ٹو پر مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
موٹر وے ایم ٹو پر چکری کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس کے امدادی ادارے بس میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، تمام مسافر و عملہ محفوظ ہے۔
حکام کے مطابق مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جھاری کس جھاری کس نالے حسن ابدال راولپنڈی ریسکیو 1122 ویگو ڈالا