کراچی: کسٹمز کا موبائل مارکیٹ پر چھاپا، بھاری مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں کسٹمز نے صدر کے علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ کے گودام میں چھاپا مار کر بھارتی ساختہ موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔
کسٹمز کے حکام کے مطابق کسٹمز نے موبائل مارکیٹ کے گودام پر چھاپے کے دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کی ہیں، برآمد کیے گئے مال کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔
کسٹمز کے حکام کے مطابق حکومت نے بھارتی ساختہ اشیا کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
کسٹمز کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیا کس طرح یہاں تک پہنچیں، چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فونز اور گُٹکا برآمد کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موبائل مارکیٹ بھارتی ساختہ
پڑھیں:
ایف بی آر کا مبینہ منی لانڈرنگ، فراڈ پر سولر کمپنیوں پر 111 ارب روپے کا جرمانہ
کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات پر سولر کمپنیوں پر 111ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے بتایا کہ سولر کمپنیوں نےدرآمد کی آڑ میں 120ارب روپے مالیت کی اوور انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جعل ساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے کی رقم بینک میں جمع کی تاہم ایف بی آر نے 327 سولر پینل کنٹینرز ضبط کیے اور ان کی نیلامی ہوگی۔
شیراز احمد نے کہا کہ ایف بی آر نے سولر پینل کنٹینرز کو ضبط کرکے نیلامی کا ہدف 1.5 ارب روپے مقرر کیا ہے، سولر درآمد کی 13 جعل ساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعل ساز نیٹ ورک نے فرضی کمپنیوں کی آڑ میں بیرون ملک بھاری ترسیلات بھجوائیں۔