ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون (جمعہ) کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈالر کی قیمت دوبارہ10پیسے بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) جمعہ کوانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دوبارہ10پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے بھائو مستحکم رہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 10پیسے بڑھ کر284.20روپے ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 286.40روپے پربرقرار رہا ۔ یورو کی قدر16پیسے کی کمی سے 338.20روپے رہ گئی اسی طرح 65پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت 392.39 روپے رہی۔سعودی ریال76.40 روپے اوریو اے ای درہم 78.10روپے پر بدستور برقرار رہے۔