امریکہ نے ایران ، اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو بچ نہیں سکے گا، عراقی حزب اللہ بریگیڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مداخلت کی تو وہ خطے میں امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو ایک بیان میں انہوں نے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی بندش کا ذمہ دار عراقی حکومت کو بھی ٹھہرایا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ
کراچی:صدر پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 4 نامزد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232 سال 2025 بجرم دفعات 147، 148 ، 149 اور 186 کے تحت درج کرلیا۔
پولیس نے موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے۔
مدعی مقدمہ ایس بی سی اے کے افسر زین خالق نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ صدر میر کرم تالپور روڈ پر شیخ ارشاد نامی شخص غیر قانونی طور پر بلڈنگ کی چھت ڈالو رہا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔
جس پر وہاں پر موجود دیگر افراد طیش میں آگئے اور ایس بی سی اے کی ٹیم کو انہدامی کارروائی سے منع کیا جبکہ شیخ ارشاد جو کہ مسلح تھا اس نے دیگر افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے ہمیں دھکے دیئے اس دوران پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تو شیخ ارشاد اور دیگر 3 نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
تاہم پولیس افسر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ 3 اشخاص کو پکڑا جنھوں نے اپنے نام شیخ عدیم ، شیخ محمد شہزاد اور آصف بتائے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بعدازاں صدر پولیس نے مقدمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔