پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
مالی سال 26-2025 کا پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیاگیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں پنجاب حکومت نواز شریف کے نام سے 7 منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔نواز شریف کے نام سے 72 ارب روپے کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کنیسر آف ٹریمنٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا قیام عمل لایا جارہا ہے۔یہ بھی پڑھیے: پنجاب بجٹ 25-2024 : مریم صاحبہ! آپ نے ہمیں پتھر کے دور میں پہنچا دیابجٹ میں نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جارہا ہے جس کی لاگت بجٹ میں 8 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے Nawaz Sharif Centre of Excellence for Early Childhood Education کے نام سے پنجاب کی 10 ڈویژن میں نواز شریف کے نام سے ابتدائی تعلیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 3 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔نواز شریف کے نام سے قصور میں میاں نواز شریف انجنیئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جارہا ہے جس کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ نواز شریف کے نام سے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بھی بنایا جارہا ہے جس پر 109 ارب روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی مکمل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں نواز شریف کے نام سے جارہا ہے جس ارب روپے گئے ہیں
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
اسکرین گریبمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔
نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو وسعت دینے کی خواہش ہے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔