Jasarat News:
2025-11-03@14:07:22 GMT

یو اے ای کا نئے اسلامی سال پر چھٹی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

یو اے ای کا نئے اسلامی سال پر چھٹی کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظہبی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئے اسلامی سال پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے نئے اسلامی سال یعنی (ہجری سال نو) کے موقع پر بروز جمعہ 27 جون 2025ءکو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ تعطیل سرکاری ملازمین سمیت نجی اداروں کے لیے بھی ہوگی، گویا کہ ملازمین کو 3 دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) مل جائے گا جبکہ اداروں میں کام کا آغاز30 جون سے ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق یہ مذکورہ اعلان نہ صرف حکومتی شعبے کے لیے کیا گیا ہے بلکہ نجی شعبے بھی اسی تاریخ کو اپنے ملازمن کو چھٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری