فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی ظہرانے کی دعوت سے متعلق علم نہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی جانب سے ظہرانے کی دعوت سے متعلق علم نہیں۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں۔ ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے ۔ پاکستان کا سسٹم تب درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے۔ ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے کھانے کی دعوت سے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔ جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ’ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے‘، علی امین نے کہا تھا ’ہم ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے۔‘
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ باتوں کو غط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے، والد سے ملنا اور آواز بلند کرنا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تو پوری دنیا کے سامنے تماشا بنے گا۔