ایران سے پاکستانی بارڈر کراس کرنیوالے پاکستانیوں کو پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے پاکستان بارڈر کے ذریعے جانے والے پاکستانی پیشگی اطلاع دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیشگی اطلاع سے بارڈر پر بر وقت کارروائی اور سہولت ممکن ہو سکے گی جبکہ بغیر اطلاع کے بارڈر پہنچنے سے غیر ضروری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری تہران میں سفارتخانے یا زاہدان اور مشہد میں قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔ شہری سوشل میڈیا یا سفارتی دفاتر کے ذریعے پیشگی اطلاع دے سکتے ہیں۔
پاکستانی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر ضرور لگوائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیشگی اطلاع ایران سے
پڑھیں:
ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے یکم اگست 2025 سے کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر پروموشنل ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آفر محدود مدت اور مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس خصوصی آفر کے تحت کرولا کراس کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے اس ایس یو وی کو مزید پرکشش اور قابلِ خرید بنانا ہے۔
Corolla Cross 1.8 HEV X Price
انڈس موٹرز نے کرولا کراس کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کمی کا اعلان کیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 94 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 89 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
Corolla Cross 1.8 HEV Price
ٹیوٹا نے کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزا ر روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 85 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
Corolla Cross 1.8 X Price
ٹیوٹا نے اپنی گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار وپے کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Corolla Cross 1.8 Price
ٹیوٹا نے سب سے زیاد ہ قیمت میں کمی کرولا کراس کے بیسک ویرینٹ کی قیمت میں کی ہے جو کہ 6 لاکھ 14 ہزار روپے ہے ، گاڑی کی نئی قیمت 72 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 78 لاکھ 49 ہزار روپے فروخت کی جارہی تھی ۔
Post Views: 4