Islam Times:
2025-08-14@05:07:16 GMT

کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک شہری جان سے گیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک شہری جان سے گیا

محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ جناح اسپتال لایا گیا، جہاں کانگو وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ جناح اسپتال لایا گیا، جہاں کانگو وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

مزید سہولیات نہ ہونے کے باعث مریض کو سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 19 جون کی صبح سات بجے دوران علاج انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے متاثرہ علاقے میں ایکٹیو سرچ اور ریسپانس ٹیم روانہ کرکے ورثا سے تفصیلات حاصل کر کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ ابھی تک کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، جبکہ علاقے کے مکینوں اور مریض کے لواحقین کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کانگو وائرس

پڑھیں:

چین میں شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کرلی

چین میں ایک شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ڈیل چین کے صوبہ سیچوان میں ایک فٹنس کلب نے پیش کی جس میں 300 سال تک جِم کی سہولت استعمال کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ممبرشپ کی قیمت عام سالانہ فیس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے لیکن خریدار کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماہرین نے اس آفر کو ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ قرار دیا ہے کیونکہ عملی طور پر کوئی بھی اتنی طویل مدت تک ذاتی طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

تاہم قانونی طور پر اگر جِم اتنا عرصہ قائم رہا تو یہ ممبرشپ اس کے وارثین استعمال کر سکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے جِم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ یہ جِم تو خود شاید 300 دن بھی نہ چلے۔

متعلقہ مضامین

  • چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے: وزیر اعلیٰ سندھ
  • صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی نوید سنادی
  • قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد
  • ڈمپر‘ٹرالر‘ ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مررہے ہیں: حافظ نعیم
  • کراچی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ڈاکو بھی ہلاک
  • غزہ: خوراک کا حصول موت کا کھیل جبکہ ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض
  • چین میں شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کرلی
  • عمران خان کے بارے میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے متضاد بیانات، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • چارسدہ میں  ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق