سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح خود پرچی بنوا کر علاج کرانا بہت اچھا لگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 19 جون 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا۔اپنی طاقت اوراختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا ہے۔ ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کا م محمد شہبازشریف اورمحمدنوازشریف کے ادوار حکومت میں ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال میں ہی پنجاب کے عوام رل گئے۔
کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپاٹائٹس،امراض کلب،میڈیسن اورانسولین کی دو،دو ماہ کیلئے ڈوز گھروں کو پہنچا رہے ہیں۔(جاری ہے)
لوگوں کو کام چھوڑ کر،نوکری سے چھٹی لے کرعلاج اورادویات کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔911کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ حقیقی انقلاب ہے،عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے۔ادویات لیکرلوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پرصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اورپوری ٹیم کو مبارکبا ددیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہچند ماہ پہلے 245گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہاہے۔کلینک آن ویل پر ڈاکٹر،ایل ایچ وی اورعملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ ہسپتال کی صورت میں کام کررہے ہیں۔کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اورچھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کیلئے شاندار اے سی گاڑیاں پرچیز کی ہیں۔سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کرانا بہت اچھا لگا۔خود پرچی بنواکرمیو ہسپتال میں علاج کروایا،ایم آر آئی سکین ہوئی اورانجکشن لگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میو ہسپتال میں بہترین اورشاندار آرتھوپیڈک سرجن موجو دہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اورفوری علاج کیاگیا۔کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر،سکریننگ اوردیگرامراض کے علاج کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غذائیت قلت کاشکار بچوں کاکلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا۔کلینک آن ویل گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے ٹریک بھی کیا جائیگا۔فیلڈ سٹاف اورکلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔چند ہفتے پہلے ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کااچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اورمسرت کا اظہار کیا۔فیلڈ ہسپتال میں زچہ و بچہ،حفاظتی ٹیکے،فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اوربچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہے،نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں۔ہسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں۔لوگ اپنی اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائی نہیں ملتی تھی۔خود دیکھا کہ ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اورمریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی۔اب پورے پنجاب کے ہر ہسپتال میں مفت ادویات کیلئے اعلان کیا جاتا ہے،کسی ہسپتال میں کوئی ڈاکٹرباہر سے ادویات نہیں منگواسکتا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہنئے سال 2025-26 میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں۔لاہور میں بننے والے نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہرمہلک مرض کا علاج ہوگا۔100بیڈکا چلڈرن ہسپتال،بلڈ ڈیزیز،بون میرو،آرتھو پیڈک اوردیگر ہسپتال بن رہے ہیں۔حقیقی خدمت کررہے ہیں،سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ہسپتال میں کی سہولت علاج کی رہے ہیں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔