پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے، جو اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئے، پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے نتیجے میں کشیدگی اور تشدد میں غیرمعمولی اضافہ نہایت تشویشناک ہے، اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات خطے اور اس سے باہر بھی نہایت سنگین ہوں گے۔

پاکستان نے شہری جان و مال کے احترام اور فوری طور پر اس تنازع کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، بیان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ خطے کے بحران کا واحد قابلِ عمل راستہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان اب یا تو امن آئے گا یا ایران کیلئے سانحہ ہوگا، امریکی صدر اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی سوات: کالام میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتہ امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی امریکا بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات پر امریکی حملے

پڑھیں:

وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید

بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُر عزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
  • امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ: 'جوہری بیانات میں احتیاط کریں‘
  • ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران، اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، عرفان صدیقی
  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟
  • پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر
  • ایرانی صدر کا پُرتپاک استقبال اعلان ہے کہ ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے، عظمیٰ بخاری
  • پاکستان، ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے شہباز شریف