Daily Mumtaz:
2025-06-22@23:22:20 GMT

آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 17 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 17 زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے گنگا چوٹی جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو بیرپانی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 17 سیاح زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیر پانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 17 سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے، حادثہ گنگا چوٹی جاتے ہوئے پیش آیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ناران حادثہ: برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ناران: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودا گرنے کے باعث لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح جاں بحق ہو گئے، حادثے نے نہ صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ ملک بھر میں سیاحت سے جڑے عوام کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا 13 سالہ بیٹا ابوبکر اور ابوبکر کا 22 سالہ ماموں زاد بھائی طیب شفیق شامل ہیں، تینوں افراد لاہور کے علاقے گنج بازار مغلپورہ کے رہائشی تھے اور چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لیے ناران آئے تھے۔

حادثے کی تفصیلات کے مطابق تینوں سیاح ناران میں ایک گلیشیئر کے قریب تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودا ان پر آ گرا، مقامی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گلیشیئر کے نیچے سے نکال تو لیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان طیب شفیق کے والد نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 10 سے 12 گھنٹوں کے دوران میتیں لاہور منتقل کر دی جائیں گی، حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک سنگین تنبیہ ہے کہ برفانی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر گلیشیئرز یا خطرناک مقامات کے قریب جانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ناران وادی میں ہر سال ہزاروں سیاح ملک بھر سے آتے ہیں، شدید موسم اور برفانی خطرات کے باعث ایسے حادثات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں۔

حکام کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کوسٹر کو حادثہ؛ 15 افراد زخمی
  • کالام کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی
  • سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 7 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ
  • سوات کے علاقے شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 سیاح جاں بحق  
  • کاغان، گلیشیئر کا ایک ٹکڑا بیٹھنے سے تصاویر بنوانے والے باپ بیٹا سمیت 3 سیاح جاں بحق
  • بھارت‘ باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ‘ متعدد ہلاکتیں
  • ناران حادثہ: برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  • ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشیئر بیٹھ گیا، بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق
  • خانیوال: ٹرین حادثہ میں 27 مسافر زخمی