تہران، ایرانی صدر داکٹر مسعود پزیشکیان کی عوامی مظاہرے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے تہران سمیت مختلف شہروں میں ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کیخلاف پورے ایران میں احتجاج جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے تہران سمیت مختلف شہروں میں ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تہران کے میدان انقلاب میں ہونیوالے مظاہرے میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان بھی شریک ہوئے۔ ایرانی صدر نے احتجاجی اجتماع میں عوام اور طالب علموں کیساتھ مل کر امریکی حملے کیخلاف احتجاج میں شرکت کی۔ واضح رہت ایران اسرائی جنگ کے دوران صیہونی حکام اور یہودی آباد کار سرنگوں اور پناہ گاہوں میں سر چھپاتے پھر رہے ہیں۔ جنگ کے دوران رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پورا ایران مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر عزت ماب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزیکشیاں کے لیے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر باقر نے وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کی عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام کی تحسین اور خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پہ یقین رکھتے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول معیشت اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی اسپیکر نے ایران کے صدر مسعود پزیکشیاں کی طرف سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں دورے کے دوران مہمان نوازی پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔