اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجیک اہمیت کی عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے موجودہ صورتحال میں کردار کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پاکستان کی اسٹریٹیجیک اہمیت کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں خطے میں امن واستحکام اور جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے لیے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل عاصم منیر شہباز شریف

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر  

ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

 برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ میں دوسری بار امریکا کا دورہ کریں گے
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چند روز میں امریکا کادوبارہ دورہ متوقع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر  
  • فلیڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی اکانومسٹ 
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں، مشعال ملک