امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے تحت اب ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے کو ٹرمپ کے لیے امیگریشن پالیسی میں ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل، سپریم کورٹ نے ایک اور مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، اور اس دوران ان کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
پہلے فیصلے میں عدالت نے ٹرمپ کو ’Alien Enemies Act‘ کے تحت ملک بدری سے روک دیا تھا، جس پر صدر نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ججز مجھے وہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔‘‘
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلمان خان ایک اور قانونی مشکل میں پھنس گئے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔
سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ دیگر ممالک میں سلیبریٹیز یہاں تک کہ کولڈ ڈرنکس پروموٹ نہیں کرتے ہیں لیکن یہاں بڑے فلم اسٹارز تمباکو اور پان مسالہ کا اشتہار دیا جاتا ہے اور چاہتے ہیں کہ اس طرح کی مصنوعات کی پروموشن کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کن پیغام نہیں دیا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ پان مسالہ اورل کینسر کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندرموہن سنگھ ہنی نے الزام عائد کیا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہوسکتا ہے، ایک کلو گرام سیفرون تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کا ہے جبکہ پان مسالہ صرف 5 روپے میں دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
کوٹا کنزیومر کورٹ نے دونوں فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے اور اگلی سماعت 27 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔