خیبر پختونخوا اسمبلی، 2 پارٹیوں کے ممبران میں گرما گرمی، الزامات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے ممبران کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔
اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کی، ایوان میں شورشرابا ہوا، نیک محمد داوڑ اور اقبال وزیر نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، دیگر اراکین بھی اپنے ممبران کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے۔
پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر نے کہا کہ میرے حلقے میں محکمہ آبپاشی کا ٹینڈر کہیں اور کھولا گیا، ا یسا صوبے کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، محکمہ آبپاشی کے وزیر اس کرپشن کا جواب دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کرائیں۔
پی ٹی آئی کے نیک محمد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومت میں اقبال وزیر صوبائی وزیر تھے اس دور کی اور میری وزارت کی بھی انکوائری کرائیں، آپ جب وزیر تھے لمبے بالوں والوں کو لاکر ٹینڈر کھولتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب: اسکولوں کی موسمِ گرما کی چھٹیوں میں اضافہ
—فائل فوٹومحکمۂ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔
اس بات کی لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات پہلے 14 اگست تک تھیں۔