اداکارہ عائشہ خان کی تنہائی میں موت، بشریٰ انصاری نے بچوں سے متعلق حقیقت بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔
اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے گھروں میں رہنا پسند نہیں تھا کیونکہ وہ اپنی تنہائی میں مطمئن تھیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ عائشہ خان اپنی مرضی کی زندگی گزار رہی تھیں، کتابیں پڑھتی تھیں، عبادت کرتی تھیں اور پڑوسیوں سے میل جول رکھتی تھیں اور اسی میں خوشی محسوس کرتی تھیں کیونکہ ان کا بچوں کے گھر میں دل نہیں لگتا تھا۔
اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تحقیق کے بچوں پر الزامات نہ لگائیں نہ جانے وہ کتنی تکلیف سے گزر رہے ہوں گے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
یاد رہے کہ عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جوکہ ایک ہفتہ قبل انتقال کر گئیں تھیں تاہم پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس ان کے فلیٹ پہنچی اور ان کی لاش برآمد ہوئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ کون، حیران کن نام سامنے آگیا
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ ملک کی امیر ترین خاتون اداکارہ بن گئی ہیں۔ بھارتی ادارے ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق، جوہی کی کل دولت تقریباً 7990 کروڑ روپے ہے جو کہ ریکھا، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے سے کئی گنا زیادہ ہے۔
اگرچہ جوہی چاولہ کئی سالوں سے فلموں میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن ان کی دولت کی بنیاد صرف اداکاری پر نہیں بلکہ متنوع کاروباری سرمایہ کاری پر ہے۔ اداکارہ کے 7 مختلف ذرائع آمدنی ہیں جن میں شراکت داری، کاروبار اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ بن گئیں، کُل مالیت کتنی ہوگئی؟
جوہی چاولہ اور ان کے شوہر صنعتکار جے مہتا، آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے شریک مالک ہیں، جن میں ان کے قریبی دوست شاہ رخ خان بھی شریک ہیں۔ علاوہ ازیں، جوہی شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز گروپ کی شریک بانی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوہی اور جے مہتا کے پاس بھارت میں ایک وسیع ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو بھی موجود ہے، اور دونوں ممبئی میں دو فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس گسٹووسو اور روڈی لیبن کے مالک بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لگاتار 20 سال سے بولی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟
جوہی چاولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز عامر خان کے ساتھ قیامت سے قیامت تک سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں راجو بن گیا جینٹلمین، دَر، رام جانے، یس باس، بول رادھا بول، عشق، دیوانہ مستانہ شامل ہیں۔ جوہی کی آخری بڑی سکرین ریلیز 2019 میں فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا تھی۔ 2023 میں وہ فرائیڈے نائٹ پلان (نیٹ فلکس) اور سیریز دی ریل وے مین میں بھی نظر آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر اداکارہ بالی ووڈ جوہی چاولہ ہورون انڈی