آپی عائشہ خان کا اخلاقی قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
یہ خبر پڑھ کر پاکستان کے قابل فخر خاندانی نظام سے دل اچاٹ ہو گیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمیں اپنی جائیداد زندگی ہی میں بچوں کے نام منتقل کر دینی چاہیے، انہیں انتظار کروانا چاہیے یا وصیت لکھنی چاہیے کہ اس کے مطابق وہ خود ہی پراپرٹی اور نقدی وغیرہ کا بٹوارا کر لیں؟ اس سوال سے قطع نظر جس بے بسی اور قید تنہائی میں کراچی کے ایک فلیٹ میں ماضی کی مشہور سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی موت واقع ہوئی، وہ ہماری مشرقی اخلاقی اقدار کی موت ہے۔ ہم اپنے خاندانی نظام پر بڑا فخر کرتے ہیں۔ اسلام کے مطابق والدین کا بہت بلند مقام و مرتبہ ہے۔ خاص طور پر ماں کے بارے میں تو پاکستان کے ہر گھر میں بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ، ’’ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔‘‘ لیکن جب عائشہ خان کی وفات ہوئی تو اس وقت گھر میں وہ اکیلی تھی، بلکہ اس کی موت کے 7 روز تک اس کے بیٹوں یا رشتوں داروں میں سے کسی فرد کو اس کے انتقال کی خبر نہیں تھی، تاآنکہ ہمسایوں کو اس گھر سے بدبو آنا شروع ہو گئی تو پتہ چلا کہ عائشہ خان وفات پا گئی ہیں۔سنا جا رہا ہے کہ عائشہ خان بہت مہربان اور رحم دل خاتون تھی۔ ان کی کفالت میں بہت ساری فیملیوں کے گھر کا خرچہ چل رہا تھا۔ جب تک انہوں نے اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم نہیں کی تھی ان کی ڈائری پر ترتیب وار چیزیں لکھی ہوتی تھیں یعنی انہوں نے باقاعدہ شیڈول بنا رکھا تھا کہ روزانہ کسی نہ کسی غریب اور نادار کے گھر جانا ہے، ان کے لئے راشن، نقدی اور بچوں کے سکولوں کی فیسیں دینی ہیں۔ نجانے انہوں نے کتنے نادار خاندانوں کے تو باقاعدہ وظیفے لگا رکھے تھے۔ پھر ایک دن سب کچھ بدل گیا جب اچانک اس نے بیٹوں کو بلایا اور اپنی ساری جائیداد اپنے بچوں کے نام کر دی اور خود کراچی میں کرائے کے ایک فلیٹ رہنے لگیں۔ ان کے پاس پراڈو گاڑی تھی، اور ان کے ساتھ ایک نوکرانی بھی رہتی تھی۔ لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس روز ان کی نوکرانی کہاں تھی یا جب ان کی وفات ہوئی تو سات دن تک ان کے دونوں بیٹوں یا اس کے کسی دوسرے رشتہ دار نے ان سے کیوں رابطہ نہیں کیا، جبکہ ان کا ایک بیٹا کراچی ہی میں رہتا تھا۔اب عائشہ کی اس ناگہانی اور اندوہناک موت پر ایک رائے یہ قائم ہو گئی ہے کہ ان جیسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔ آخر ان کو عقل کیوں نہیں آتی ہے کہ وہ اولاد کو قابو میں رکھنے اور ان کو وفا کی لڑی سے باندھے رکھنے کے لیئے انہیں اپنی زندگی میں جائیداد ان کے نام نہیں کرنی چایئے تاکہ وہ مجبورا والدین کی خدمت کرتے رہیں۔ میں کافی عرصہ انگلینڈ رہا ہوں ایسا تو میں نے وہاں بھی نہیں دیکھا تھا کہ گورے یا پاکستانی اولادیں اپنے والدین کو جائیداد ملنے کے بعد یوں ’’قید تنہائی‘‘ کا شکار کر کے مار ڈالیں۔ ہاں میں نے انگلینڈ رہنے کے 9 سال میں صرف ایک بار ایسا ہی ایک واقعہ اخبارات میں ضرور پڑھا تھا کہ کسی گورے کی اپنے فلیٹ میں موت ہو گئی تھی جس کا پتہ چند دنوں بعد پولیس کو اس وقت چلا تھا جب ہمسایوں نے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی۔ اس وقت لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑے تفاخر سے یہ بحث چھیڑی تھی کہ ہمارے خاندانی نظام میں والدین کو اولڈ ہومز میں نہیں بھیجا جاتا ہے، ان کی اولادیں انہیں گھر میں رکھ کر ہی خدمت کرتی ہیں۔ یہ خبر پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ ہمارا خاندانی نظام اور اخلاقی اقدار اندر سے کتنی کھوکھلی ہو چکی ہیں کہ ایسی عظیم الشان ماں جس نے اپنی زندگی میں ساری جائیداد بچوں میں بانٹ دی ہو اس کو بیٹوں نے یہ صلہ دیا کہ اسے فلیٹ میں اکیلے ہی مرنے کے لیئے چھوڑ دیا۔
مرحومہ آپی عائشہ کے بارے پتہ چلا ہے کہ چند ماہ قبل وہ اکیلے رہتے ہوئے اکتا گئی تھیں۔ ایک دن وہ طلعت حسین نامی اپنے ہمسائے کے آگے پھٹ پڑیں اور انہوں نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ، ’’میں دن میں کئی کئی بار سارے بچوں کو فون کرتی ہوں لیکن وہ کال اٹینڈ نہیں کرتے ہیں، کبھی کبھار اٹھا بھی لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دو منٹ ٹھہریں ابھی کال کرتے ہیں اور وہ دو منٹ پہلے گھنٹوں، پھر دنوں، پھر ہفتوں اور پھر مہینوں میں بدل جاتے ہیں۔‘ ‘ اس دوران عائشہ آپی فون ہاتھ میں پکڑے انتظار کرتی رہ جاتی تھی، کبھی کبھی تو وہ ساری رات انتظار کرتے گزار دیتی تھی مگر انہیں کسی ایک کا بھی فون نہیں آتا تھا۔ عائشہ خان کے پاس پراڈو ٹی زیڈ گاڑی تھی جسے وہ خود چلاتی تھیں۔ وہ ایک دن طلعت حسین کے گھر آئیں، کیک اور مٹھائی دے کر جلدی واپس لوٹ گئیں اور بتایا کہ وہ اپنے جاننے والے کچھ غریب حلقہ احباب اور رشتے داروں کو سامان دینے جا رہی ہیں۔
عائشہ خان عموماً اپنے فلیٹ کے باہر بے چینی سے ٹہلتی رہتی تھیں، تنہائی کے شکار کی وجہ سے بڑبڑاتی رہتی تھیں۔ جب وہ تھک کے چور ہو جاتیں تو نیچے بیٹھ جاتی تھیں، پھر ان سے اٹھا نہیں جاتا تھا۔ کبھی کبھی وہ اچانک چیخیں مار کر رونے لگ جاتی تھیں۔ جب انہیں اپنی اس حالت کا احساس ہوتا تو ایک دم وہ خود ہی چپ کر جاتی تھیں۔ جب پڑوسی ان کے قریب آتے تو یہ انہیں زور سے ڈانٹ دیتی تھیں۔ گزشتہ کافی دنوں سے وہ رشتوں کے احساس سے عاری ہو گئی تھیں۔ کچھ ہفتوں سے انہوں نے رات کو فلیٹ سے باہر آنا بھی چھوڑ دیا تھا کیونکہ ان کا ایک پائوں فریکچر ہو گیا تھا، اور وہ مکمل طور پر تنہا ہو گئیں تھیں۔ حتی کہ ان کی اس تنہائی نے انہیں قتل کر ڈالا۔اس المناک واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب تک آپ کے ہاتھ پائوں ٹھیک کام کر رہے ہیں جائیداد بچوں کے نام نہ کیجئے چاہے وہ کتنے ہی ترلے کریں۔ جس دن آپ نے جائیداد ان کے نام کر دی سمجھیں آپ اخلاقی طور پر اپنی اولاد ہی کے ہاتھوں قتل ہو گئے، کیونکہ بعض صورتوں میں نفسیاتی طور پر تنہائی خود ایک سفاک قاتل یے۔ اچھے انسانوں کا یہ المیہ ہے کہ وہ اپنی ہی مروت کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔ یہ قدرتی یا فطری موت نہیں بلکہ اخلاقی قتل ہے جو خودغرضی اور لالچ میں ہوا ہے۔ بعض قتل آپ جسم کا نہیں روح کا کرتے ہیں جس میں آپ پر مقدمہ ہوتا ہے اور نہ آپ کو سزا ہوتی ہے مگر آپ اس قتل میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کرتے ہیں جاتی تھی بچوں کے کے نام اور ان ہو گئی
پڑھیں:
بی جے پی اور بی آر ایس فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھ رہے ہیں، اظہر الدین
تلنگانہ کے وزیر نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ساتھ ہیں، تین یا چار دن میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، انہیں انتخابات میں اپنی قسمت کا احساس ہے، اسی لئے وہ ایسے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیاں فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھتی ہیں۔ سابق کرکٹر اظہر الدین نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو آئندہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اپنی قوت کا اندازہ ہوگیا ہے اور اس لئے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان ایشوز پر پروان چڑھتے ہیں، ان کے پاس اور کچھ نہیں ہے، بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ساتھ ہیں، تین یا چار دن میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، انہیں انتخابات میں اپنی قسمت کا احساس ہے، اسی لئے وہ ایسے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔
محمد اظہر الدین مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کے اپنے اور وزیراعلٰی ریونت ریڈی کے خلاف تبصروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کے دور سے ہی حیدرآباد میں ہندو اور مسلمان ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔ اظہر الدین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مقصد سیکولر تانے بانے میں خلل ڈالنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ کانگریس امیدوار نوین یادو ضمنی انتخاب جیت جائیں گے۔ مرکزی وزیر بانڈی سنجے کمار نے وزیراعلٰی ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ وہ اظہر الدین سے پوجا کرنے اور تلک لگانے کے لئے کہیں۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے لئے ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے گذشتہ دنوں تلنگانہ حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہر الدین کو عہدے کا حلف دلایا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزراء نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
محمد اظہر الدین 8 فروری 1963ء کو حیدرآباد شہر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرائمری تعلیم عابڈس کے آل سینٹس ہائی اسکول سے حاصل کی۔ انہوں نے نظام کالج میں بی کام کی تعلیم حاصل کی۔ اپنے چچا زین العابدین سے متاثر ہو کر انہوں نے کرکٹ کے میدان کی طرف قدم بڑھایا۔ اظہر الدین نے 1984ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، انہوں نے بطور کرکٹر بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی۔ اس وقت انہوں نے پہلے تینوں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنا کر شائقین کا دل جیت لیا تھا۔ وہ اپنے وقت کے سب سے اسٹائلش بیٹسمینس میں سے ایک تھے اور اپنی فیلڈنگ کے لئے بھی جانے جاتے تھے۔