وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
عرفان شوکت کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر کرنے اور التمش وزیر خان کو کرغستان میں سفیر لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت ڈی جی مڈل ایسٹ کی حیثیت سے تعینات ہیں۔الیاس نظامی کو رومانیا ،شاہ فیصل کاکڑ کو نائیجر میں اور طارق کریم کو میانمار میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح مصطفی ربانی کو قونصل جنرل جدہ اور شہباز حسین کھوکھر کو قونصل جنرل مونٹریال (کینیڈا)مقرر کیا جا رہا ہے، وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ڈی جی یورپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان اسمبلی نے 8کھرب 96 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا اگلی خبرسپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز کو غیر قانونی قرار دیدیا سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز کو غیر قانونی قرار دیدیا بلوچستان اسمبلی نے 8کھرب 96 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 41 شہید حکومت نے فاٹا، پاٹا پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
وزارت توانائی نے بجلی کے200 کےبجائے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز دے دی۔
وزارت توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ201 کے بجائے301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کر سکتی ہے۔