Daily Ausaf:
2025-08-13@07:53:12 GMT

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل 26 جون سے ہوجائے گا۔

دیگر عرب اور خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا اور کل سے نئے اسلامی سال کا شایان شان آغاز ہوگا۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے موقع پر مختلف تقریبات بھی رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں عاشورہ 5 جولائی کو ہوگی۔ سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی پروقار تبدیلی کا بھی آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی سال کا آغاز نہایت محترم مہینے محرم سے ہوتا ہے اور یکم محرم خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی شہادت کا دن بھی ہے۔

اسی ماہ نواسہ رسول صلی اللی علیہ وسلم کو بھی شہید کیا گیا تھا اور تاریخ میں واقعہ کربلا آج بھی زندہ ہے۔
مزیدپڑھیں:بڑے یورپی ملک کا جوہری ہتھیار لے جانے والے ایک درجن لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نئے اسلامی سال

پڑھیں:

سعودی عرب میں بلیو کالر ملازمتوں کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خبر

راولپنڈی : سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی۔

راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں نے  موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کمپیوٹر اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیا۔

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تکامل ہولڈنگ سعودی عرب کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے جس کے تحت وہ مملکت میں بلیو کالر جابز کے اہل قرار پائیں گے۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اسسمنٹ انچارج لائسنس برانچ، نیفڈیک نمائندے اور اسسمنٹ افسران موجودگی میں ہوا۔ سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے سنہری موقع ہے۔

انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی شفافیت اور کامیابی پر عملے کو شاباش دی اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

انہوں نے اپیل کی کہ  شہری قانونی طریقہ اختیار کر کے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم 
  • سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
  • سعودی عرب میں بلیو کالر ملازمتوں کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خبر
  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریب و سیمینار مؤخر
  • پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان
  • سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  •  سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں، وزیر خارجہ
  • سعودی عرب سمیت 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • اب تک کتنے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے یا اس کا اعلان کرچکے ہیں؟