---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز پوسٹس پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوریج کے لیے بھی ڈرون کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس پر ایکسٹرا کیمروں کے ذریعے بھی سرویلنس ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک


—فائل فوٹو 

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا،  ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • سندھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری
  • سندھ کے عوام بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا
  • عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
  • سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاری