ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہو گئے، ٹرمپ اورنیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جاری جنگ کو دو ہفتوں کے اندر ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ امریکی حملے کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کیا گیا، جس کی تفصیلات اسرائیلی اخبار اسرائیل حیوم نے شائع کی ہیں۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکومت کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات، مصر اور دو دیگر عرب ممالک مشترکہ طور پر غزہ کا نظم و نسق سنبھالیں گے جبکہ حماس کی قیادت کو جلا وطن کر دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔اخبار کے مطابق، ٹیلیفون کال میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر بھی شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا حماس پر امداد قبضے میں لینے کاالزام، اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا، بجٹ خسارہ پورا ہو جائیگا، اقبال آفریدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانوی اخبار نیتن یاہو ٹرمپ اور
پڑھیں:
یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر پابندی عائد کردی
یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا نے یہ فیصلہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا ہے۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلووینیا نے فلسطین کو گزشتہ برس فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا جب کہ رواں برس اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کی اشیا کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔
یہ اقدامات یورپ میں اسرائیلی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید کا عکاس ہے، جہاں کئی ممالک اسرائیل کی عسکری کارروائیوں اور فلسطینی علاقوں میں بستیوں کے پھیلاؤ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔