امریکی ارب پتی ایلون مسک کا لبنانی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں کام کرنے کی دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بین الاقوامی شہرت کے حامل کاروباری اور ٹرمپ کے حال ہی میں فارغ ہونے والے معاون ایلون مسک نے لبنانی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں کام کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اردو نیو ز کے مطابق اس خواہش کا اظہار انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ لبنان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جلد وہاں کا دورہ کرنے پر غور کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا
آئی ٹی سی این ایشیا 2025کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں-ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹرمیں جدت اورتکنیکی استعدادبڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘ کے طور پر روشناس کروائے گا،آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے-
Post Views: 1