پاکستان کواشرافیہ اور مفت خور طبقے نے نچوڑ کر رکھ دیا ہے،ملک محمدبوستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( کامرس رپورٹر)چیئرمین کرنسی ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اشرافیہ اورمفت خور طبقے نے نچوڑ کر رکھ دیا ہے اور انہوں نے ملکی خزانے کو “مال مفت دل بے رحم سمجھ لیا ہے،ملک میں مفت خور طبقے نے پچھلے سال بجلی،گیس،گاڑیوں،پیٹرول،گھر،ہوائی جہاز اور ریلوے کے ٹکٹس، سیرسپاٹے پر 39 کھرب روپے خرچ کئے جبکہ اس سال کا ڈیٹا بتا رہا ہے کہ58کھرب کا خرچہ ہے،اتنی وسیع فالتو اخراجات کرکے پاکستان کیسے ترقی کرسکتا ہے۔ ملک محمدبوستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں پہلے ایک کروڑ افراد3ڈالر(ایک ہزار روپے)روزانہ کماکر ایک وقت کا کھانا کھاتے تھے لیکن ملک میں غربت بڑھ جانے سے اب یہ تعداد4کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ان لوگوں کو ایک وقت کاہی کھاناملتا ہے ،پاکستان کی آدھی آبادی 1200 سے 1500روپے(4ڈالر سے5ڈالر) روزانہ کماتی تھی اور پورے ملک کی آدھی آبادی کوبمشکل دووقت کا کھانا مل پاتا ہے، غربت کا یہ عالم ہے کہ کروڑوں افرادکے جسم میں صرف جان ہی باقی ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ملکی خزانے کو بے دردی سے خرچ کرنے والوں کو صرف الائونس دیا جائے اور انہیں مفت عیش نہ کرایا جائے تاکہ جب وہ خود بجلی،گیس کے بل بھریں اور پیٹرول خریدیں تو انہیں پتہ چلے کہ جیب سے خرچ کیسا ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کون کرے گا؟
سُروں کا مقابلہ لیے پاکستان آئیڈل جلد ٹی وی اسکرین پر آنے والا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
جہاں پاکستان آئیڈل 2025 میں حصہ لینے کیلئے پاکستان بھر سے اُمیدوار پُرجوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر مداح یہ جاننے کیلئے بےقرار ہیں کہ اس شو کی میزبانی کون کرے گا۔
نجی میڈیا کے مطابق آواز کا جادو جگانے اور مختلف آوازوں میں پیروڈی کرنے کیلئے مشہور اداکار و میزبان اور مشہور آرٹسٹ شفاعت علی رواں سال پاکستان آئیڈل کی میزبانی کریں گے جبکہ پروگرام کے ججز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان آئیڈل 2025 کیلئے ڈیجیٹل آڈیشنز بھیج رہی ہے۔