data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو سندھ بینک کے منیجر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی قسط سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کی نیوز اخبارات میں شائع ہونے کے بعد سندھ بینک کے اعلیٰ حکام کا نوٹس ٹیم سندھ بینک میرپور ماتھیلو پہنچ گئی متاثرہ خواتین کی چیخ و پکار بینک منیجر پرویز شاہ پر10 سے15 ہزار رشوت لینے کے الزام ٹیم میں شامل افسر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے تحفے تحائف لے کر روانہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بینک میرپور ماتھیلو کے منیجر پرویز شاہ کی جانب سے سیلاب بارش متاثرین کی گھروں کی بحالی کے لئے آنے والی قسط سے دس سے پندرہ ہزار رشوت طلب کرنے کی نیوز اخبارات میں شائع ہونے کے بعد سندھ بینک کے ریجنل منیجر سندھ ذیشان قریشی کو آرڈینیٹر آل سندھ سید گل محمد شاہ ایریا منیجر شکیل احمد شیخ گزشتہ روز سندھ بینک میرپور ماتھیلو پہنچے تو مستحق خواتین نے گھیر لیا اور بینک منیجر پرویز شاہ ھینڈز کے ملازمین کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے لیکن ٹیم میں شامل افسران نے میڈیا کے پہنچنے کے باعث بغیر کوئی مؤقف دیے بینک سے چلے گئے اور میڈیا کو بریفنگ دینے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہے بینک منیجر اور ھینڈز والوں نے درجنوں ایجنٹ بینک کے باہر کھڑے کر دیے ہیں جو سر عام دس سے پندرہ ہزار رشوت طلب کر رہے ہیں جو رشوت نہیں دیتا ان کا بینک کے اندر داخلہ بند ہے جسکی وجہ سے ہم گزشتہ ایک ماہ سے ھینڈز آفس اور سندھ بینک کے دھکے کھا رہے ہیں لیکن ہماری کوئی بھی داد رسی کرنے کو تیار نہیں ہے جو ظلم ہے ۔انہوں نے سیشن جج گھوٹکی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فون کال پر مؤقف معلوم کرنے پر ٹیم میں شامل سید گل محمد شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بینک کے منیجر پرویز شاہ اور ھینڈز کے عملے کیخلاف شکایات ملی ہیں جن کا ازالہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منیجر پرویز شاہ میرپور ماتھیلو سندھ بینک کے رشوت طلب

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک پاکستان 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو بینک بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیل کے اعلان کی بنیاد پر ہوگی۔ اس روز بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری

یوم آزادی پاکستان کا قومی تیوہار ہے جو ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وفاقی اور صوبائی ادارے سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی بندش کا مقصد ملک بھر میں تعطیلات کے دوران مالیاتی نظام کی روانی اور منظم انداز میں انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالیاتی اور بینکنگ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اس تاریخ سے پہلے یا بعد میں اپنے لین دین کو مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 اگست اسٹیٹ بینک آف پاکستان یومِ آزادی

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ
  • ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر ہیں. آڈٹ حکام کا انکشاف
  • اسٹیٹ بینک پاکستان 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • کپڑوں کا بینک
  • سیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات
  • شادی کا جھانسہ دیکر ملازم نے اپنی کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار
  • تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
  • نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے، ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس
  • 6 ماہ میں 547 ارب روپے کی ریکوری کر لی: نیب